ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرسی : اتی کرم داروں کو تحقیقات کے لئے نوٹس دئے جانے پر ہوراٹا سمیتی نے جتایا اعتراض 

سرسی : اتی کرم داروں کو تحقیقات کے لئے نوٹس دئے جانے پر ہوراٹا سمیتی نے جتایا اعتراض 

Sat, 16 Jul 2022 13:41:15    S.O. News Service

سرسی 16 / جولائی (ایس او نیوز) جنگل واسیوں کو زمین کے حقوق دینے کے تعلق سے پوچھ تاچھ اور تحقیقات کے لئے جو نوٹس جاری کیا گیا ہے اس پر اتی کرم داروں کے حقوق کے لئے سرگرم ہوراٹا سمیتی نے سخت اعتراض جتایا ہے ۔ 
    
خیال رہے کہ جنگل واسیوں کو متعلقہ زمین پر گزشتہ تین پشتوں سے ان کا قبضہ ہونے کے تعلق سے دستاویزات اور ثبوت پیش کرنے کے لئے نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ اس پر ہوراٹا سمیتی کے صدر رویندرا نائک نے اسسٹنٹ کمشنر دیوراج آر کو میمورنڈم دیا اور مطالبہ کیا کہ جنگلاتی زمین منظوری کے لئے قائم کمیٹی میں نامزد ممبران کی غیر موجودگی میں اس طرح کا جو غیر قانونی نوٹس جاری کیا گیا ہے اور زمین منظور کرنے کی کارروائی شروع کی گئی ہے  اس پر روک لگا دی جائے ۔ 
    
رویندرا نائک نے بتایا کہ جنگلاتی حقوق قانون کے برخلاف وہاں بسنے والے لوگوں کو اپنی تین پشتوں سے قبضہ ہونے کے دستاویزات اور ثبوت پیش کرنے کو کہا گیا ہے ۔ اس سرکاری حکم کے بھی خلاف ہے ۔ جنگلاتی زمین منظوری کمیٹی کی طرف سے نامزد ممبران کو ساتھ میں لیے بغیر زمین کے حقوق کے لئے دی گئی درخواستوں کی اس طرح جانچ کرنا اور اس کے لئے درخواست گزاروں پر دستاویزات پیش کرنے کے لئے زبردستی دباو بنانا انتہائی غلط اور غیر قانونی اقدام ہے ۔ اس پر روک لگنی چاہیے ۔ 


Share: